ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے ٹیکس کم اکٹھا ہوا، ملوث عناصر کو سامنے لایا جائیگا، سینیٹ کمیٹی

40

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے کہاہے کہ ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے ٹیکس کم اکٹھاہوا، اربوں روپے کے نقصان میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے گا ۔بدھ کو تمباکو سیکٹر سے اکھٹے ہونے والے ٹیکس میں کمی کے اسباب جاننے کے حوالے سے ایوان بالا کی خصوصی کمیٹی کا
اجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ 2016-17ء میں تمباکو کے شعبے سے ٹیکس 111 ارب روپے سے کم ہو کر 74 ارب روپے وصول ہوئے جس کی بنیادی وجہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بھر مار ہے ۔ خصوصی کمیٹی کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر، فاٹا اور دیگر علاقوں میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس تیار ہورہے ہیں اورروک تھام کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ