ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل تھامسن عہدے سے مستعفی

41

لاہور (نمائندہ جسارت) ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھجوا دیا ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفا منظو ر نہیں کیاگیا۔ مائیکل تھامسن کا استعفے کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے ایچ سن کالج کے
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے اختلافات کی وجہ سے استعفا دیا ہے۔ مائیکل تھامسن کو سابق دور حکومت میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ