سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج ہوں گے

62

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان اسکوش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 2 کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر،، ایران،، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کل جبکہ فائنل مقابلے جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ