اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کے صرف7میچز کیلیے دستیاب 

53

لاہور(جسارت نیوز)اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کے7 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ سابق جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز بھی پی ایس ایل فور کے لیے دستیاب ہوں گے، ذرائع کے مطابق انھوں نے 7میچز میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی جس کے لیے2 لاکھ 20ہزار ڈالر کی بات ہوئی ہے، یوں انھیں فی میچ 31ہزار 500 ڈالر معاوضہ ملے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنچائززکے پاس سب سے بڑی کیٹیگری پلاٹینیم کے کھلاڑی کا زیادہ سے زیادہ بجٹ2لاکھ 50ہزار ڈالر ہے۔ وہ 10میچز کے لیے دستیاب اور فی میچ معاوضہ 25ہزار ڈالر بنتا ہے، مگر ڈی ویلیئرز کے معاملے میں یہ رقم بڑھ جائے گی، اسی کے ساتھ جس ٹیم نے ڈی ویلیئرز کو 2 لاکھ 20ہزار ڈالر میں خریدا اس کے پاس بجٹ میں30ہزار ڈالر ہی بچیں گے، اتنی رقم میں کوئی بڑا پلیئر نہیں ملے گا، البتہ وہ سپلیمینٹری کیٹیگری سے کسی کو لے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے ڈی ویلیئرز کو منہ مانگی رقم کی پیشکش کر دی مگر دیگر عوامل کا خیال نہیں رکھا، اب اگر کسی فرنچائز کو بجٹ بڑھانے کی اجازت دی تو وہ قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ