ایشیا کپ‘امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ دبئی پہنچ گئے 

127

دبئی(جسارت نیوز )قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ نے ایشیا کپ کے لیے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔امام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ بھی دبئی پہنچ گئے، انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز سے تیاریوں کا آغاز کردیاہے اور 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی جائے گی۔ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ