ساف چیمپئن شپ‘سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

58

ڈھاکا(جسارت نیوز)ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے 3گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ نے صفر کے مقابلے 3گول سے نیپال کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے کھیل کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا۔ 47ویں منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ تاہم 48ویں منٹ میں بھارت کے منویر سنگھ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھی۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 69ویں منٹ میں منویر سنگھ نے مزید ایک گول کرکے بھارت کی پاکستان پر برتری دگنی کردی۔ بھارت کی جانب سے 88ویں منٹ میں تیسرا گول سمیت پاسی نے اسکور کیا جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد گول 88ویں منٹ میں محمد علی نے اسکور کیا ۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کوایک کے مقابلے 3گول سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ نے نیپال کو صفر کے مقابلے 3گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل بھارت اور مالدیپ کے درمیان کھیلاجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.