کلیم امام نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

76
کراچی،سندھ پولیس کے نئے سربراہ ڈاکٹر کلیم امام سینئر افسران سے خطاب کررہے ہیں
کراچی،سندھ پولیس کے نئے سربراہ ڈاکٹر کلیم امام سینئر افسران سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر سیدکلیم امام نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ان کی آمد کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی فنانس، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی، ڈی آئی جی آئی ٹی و دیگر نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا مقصد عوامی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے‘ محکمہ پولیس ایک ٹیم ورک کا نام ہے‘ کوئی بھی اکیلا ہدف حاصل نہیں کرسکتا جبکہ ایک ٹیم کی حیثیت میں اٹھائے جانے والے راست اقدامات میں کامیابی100 فیصد یقینی ہوجاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ