آرمی کالج کے طلبہ نے 5 لاکھ کا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

77
اسلام آباد،چیف جسٹس ثاقب نثار کو آرمی کالج کے طالب علم ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیک دے رہے ہیں
اسلام آباد،چیف جسٹس ثاقب نثار کو آرمی کالج کے طالب علم ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیک دے رہے ہیں

اسلام آباد( آن لائن )طلبہ نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا۔ چیف جسٹس نے ڈیم کے لیے عطیات جمع کروانے پر طلبہ کو شاباش دی۔ عدالت عظمیٰ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا،پاکستا ن کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروا رہے
ہیں۔واضح رہے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک 2 ارب ایک کروڑ 80 لاکھ 5 ہزار 9 سو 8 روپے جمع ہو چکے ہیں۔چند دن قبل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے ڈیم کی تعمیر کے فنڈ میں 18ہزار 460روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے۔ امریکا سے 43لاکھ 71 ہزار، برطانیہ سے 12لاکھ 94 ہزار روپے ،متحدہ عرب امارات سے 8لاکھ 64 ہزار ، جرمنی سے 15 لاکھ 13 ہزار، بحرین سے 6لاکھ 83 ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا۔ مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ 70 لاکھ 74 ہزار 890 روپے جمع کرا ئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ