‘کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے’

293

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جاتی امراء میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراء میں شریف میڈیکل سٹی میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی جبکہ قل خوانی اتوار کے روز عصر سے مغرب تک جاتی امراء میں ہو گی۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھاکہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔

لندن کے مقامی وقت کے مطابق کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی، جس میں شہبازشریف، حسن ، حسین سمیت دیگر خاندان کے اراکین شرکت کریں گے۔

نماز جنازہ کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ایئر پورٹ لائی جائے گی اور جسد خاکی کو پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ