کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

267

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی۔

لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں حسن و حسین نواز، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز سے لاہور روانہ کی جائے گی۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئیں گے، جبکہ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ