فارما ایشیاءمیں15 کروڑ ڈالر کے معاہدے طے پائے

151

کراچی:پندھرویں تین روزہ بین القوامی نمائش ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء کے دوسرے روز پاکستانی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان 15 کروڑ ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ نمائش کے دوران سیمیناروں کا سلسلہ جاری رہا ان سیمینارز میں بنیادی انسانی صحت، جدید طریقہ علاج، اور آلات جراحی پر نئی تحقیق پر روشنی ڈالی گئی۔

پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقد کی جانے والی پندھرویں ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء مین دو روز کے دوران 35 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ہیں۔ نمائش کے منتظمین نے تین روزہ نمائش میں اس سال 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جانے والی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش میں ریڈیالوجی، جدید ڈائلیسسز مراکز کے قیام، کارڈیئک سرجری، خون کی انسانی جسم میں بحفاظت منتقلی، انستھیزیا پر تحقیقی مقالے پڑھے گئے۔

ان سیمینارز میں بین القوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت کی۔  پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے چیرمین شاہزیب اکرم نے کہا ہے کہ شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے حکومت نے بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 3 ارب روپے کا حصہ دینے والے فارما سیوٹیکل شعبے کی ترقی سے ملک میں بنیادی صحت کے لئے درکار ادویات کے فراہمی ممکن ہوگی۔ تین روزہ ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش کے دوسرے روز 550 سے زائد غیر ملکی وفود نے مقامی منیوفیکچرز سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں طبی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر اتفاق کیا۔ واضع رہے کہ پندھرویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش میں 25 ممالک کی بین القوامی کمپنیوں کی 912 مصنوعات کے اسٹالز طبی شعبے سے متعلق سینکڑوں افراد کی دلچسپی کا سبب بن رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com