فواد حسن فواد کے ریمانڈ میں توسیع

40

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 18 ستمبر تک توسیع کر دی۔ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نے آشیانہ کا ٹھیکا منسوخ کر کے مالی فوائد حاصل کیے ۔ نیب کے تفتیشی
افسر کا کہنا تھا کہ کامران کیانی کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ فواد حسن فواد کی بھابھی انجم حسن کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے جس سے پلاٹ خریدا گیا جس میں فواد حسن فواد شراکت دار ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد سے دوران تفتیش کئی اہم باتوں کا انکشاف ہوا جس کی تحقیق کرنا باقی ہے۔ فواد حسن فواد کے بھائی اور بیٹے کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کیے گئے۔ فواد حسن فواد کی بیگم نے پلاٹ اور پلازہ خریدا اس کی تحقیق کی جارہی ہے۔
ریمانڈ میں توسیع

Print Friendly, PDF & Email
حصہ