کراچی ائرپورٹ پر تلاشی‘مسافر کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے کراچی ائر پورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے9 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی ہے، ملزم منصور احمد پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدر کا مشیر ہے۔ شراب کی بوتلیں بنکاک سے کراچی کی پی آئی اے
پرواز سے آمد پر برآمد کی گئیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز نے شراب ضبط کیے جانے پر مبنی رسید بھی جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ منصور احمد کے ساتھ موجود پی آئی اے عملے کی جانب سے کسٹم حکام پر دبا ؤڈالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب سی بی اے ذرائع نے بتایا کہ منصور احمد ذاتی حیثیت میں شراب لانے میں ملوث ہے، یونٹی کا اس کے اس فعل سے کوئی تعلق نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ