حضرت عمر ؓ کی حکومتی اصلاحات آج بھی مشعل راہ ہیں‘ اسد اللہ بھٹو

45

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کا دور خلافت امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک مثالی دور ہے، فاروقی دور کی حکومتی اصلاحات آج بھی انسانیت کو مشکلات سے نجات دلانے کا ذریعہ ہیں۔ نئے ہجری سال کا آغاز اس عزم سے کیا جائے کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کو مدینے کی مثالی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے یوم حضرت عمرفاروقؓ کی شہادت کے موقع پرجاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت ان کے مثالی کردار کو یاد رکھنے کا ذریعہ ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ نے اسلامی حکومت کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی ۔ ان کی شہادت ہمیں ایک اسلامی و مثالی حکومت کی یاد دلاتی ہے۔ آج فاروقی جذبے کے ساتھ ملک سے بے
دینی کے خاتمے اور اسلامی ریاست کی منزل کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مسلمانوں کی حکومت تو ہے مگر اسلامی حکومت نہیں ہے۔ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والی ریاست میں قیام سے لے کر اب تک کسی ایک دن بھی اسلام کو نافذ نہیں کیا گیا۔اس لیے یوم فاروقی طاغوت کے خلاف جدوجہد اورامت کو متحد رکھنے کا پیغام ہے۔
اسد اللہ بھٹو

Print Friendly, PDF & Email
حصہ