سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں کرینگے، آرمی چیف

39

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلام آباد میں متعین چینی سفیر
نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ‘ سیکورٹی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے معاشی مستقبل کی ضمانت ہے سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ چینی سفر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک پر پاکستان کی حمایت کو سراہا۔
آرمی چیف

Print Friendly, PDF & Email
حصہ