ایف بی آر اپیلیٹ کمیشن 21 دن سے غیر فعال‘ ٹیکس دہندگان پریشان

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ناتجربہ کار سربراہ کی نااہلی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان پریشانی کا شکار ہوگئے، 21 دن سے ایف بی آر کا اپیلیٹ کمیشن بغیر سربراہ کے ہے جس کی بنا پر اپیلوں پر فیصلے رک گئے ہیں اور ٹیکس دہندگان اپنے منجمد اکاؤنٹس کے ساتھ انصاف کے لیے حیران و پریشان ہیں۔ موجودہ انکم ٹیکس اپیل کمشنر لبنیٰ ایوب آصف اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے 3 ہفتے قبل ٹریننگ کورس پر جاچکی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک نہ تو کوئی نیا انکم ٹیکس اپیل کمشنر مقرر کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو اس کا چارج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنیٰ ایوب ٹریننگ مکمل
بھی کرلیں گی تو اس پوسٹ پر واپس نہیں آئیں گی کیوں کہ ان کی اگلے گریڈ میں ترقی ہوچکی ہوگی۔ اصولی طور پر ان کے ٹریننگ پر جانے سے قبل ہی اس پوسٹ پر تعیناتی کردینی چاہیے تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس اہم پوسٹ کو بار بار یاد دہانی کے باوجود پُر نہیں کیا گیا ہے۔
ٹیکس دہندگان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ