ملی مسلم لیگ کا رجسٹریشن کیس‘ وزارت داخلہ سے 2 ہفتے میں جواب طلب

33

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزارت داخلہ کو2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن حکام کو بھی طلب کیا ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں وزارت داخلہ کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے جس لیٹر کا حوالہ دیا جارہا ہے اس میں ہماری طرف سے صرف ایک سطر ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے
ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسی وجہ سے رجسٹریشن میں رکاوٹ ہے۔ وزارت داخلہ ساری صورتحال سے متعلق 2ہفتے میں تحریری جواب جمع کرائے۔ یاد رہے کہ ملی مسلم لیگ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو اپنی سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہے۔ ان کی جماعت کے کسی رکن کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے۔ لہٰذا ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ کیا جائے تاہم ن لیگی دور حکومت میں وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن حکام کو رجسٹریشن نہ کرنے سے متعلق لیٹر جاری کر دیا گیا جس پرتنظیم کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی تھی۔
جواب طلب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.