بدعنوان حکمرانوں نے کالا باغ ڈیم کومتنازع بنایا،طاہر القادری

46

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بدعنوان رہنماؤں نے ڈیم بنانے کے بجائے بڑی بڑی تجوریاں بنالیں۔پاکستان زرعی ملک ہے معاشی خوشحالی اور بقا کے لیے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔وہ عوامی تحریک کی سینٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آبی ذخائر کی اہمیت کے لیے 2012 ء میں بیداری
شعور مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیرکو نااہلی، سازش اور لاپروائی کے باعث متنازع بنایا گیا کالا باغ ڈیم ہو یا بھاشا ڈیم اس کی فوری تعمیر اگر ممکن نہیں تھی تو چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے سے کس نے روکا؟چھوٹے ڈیمزکی تعمیر کے خلاف تو کسی اسمبلی نے قرارداد پاس نہیں کی تھی، چین نے 84 ہزار چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کیے ہیں۔بھارت ہر سال بڑے ڈیمز بنانے کا اعلان کرتا اور پھر اس کی تعمیر کو بھی یقینی بناتا ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمارے 14 لوگوں کو قتل کیا، ہمیں بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا لیکن ن لیگ کی حکومت میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنا تو ہم نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اس پلان کا ساتھ دیا تھا۔
طاہر القادری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ