پروفیسر حسن صہیب مراد کی نماز جنازہ آ ج لاہور میں ادا کی جائیگی

70

لاہور (صباح نیوز) ملک کے معروف ماہر تعلیم ،آئی ایل ایم ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین سابق ریکٹریو ایم ٹی اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد کے صاحبزادے پروفیسر حسن صہیب مراد کی نماز جنازہ آج بدھ کو بعد نماز عصر 5 بجے جوہر ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی۔وہ پیرکو خنجراب میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے ان کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیاتھا جس میں وہ شدید
زخمی ہوئے اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،حادثے میں 13 افراد بھی زخمی ہوئے ڈاکٹر صہیب مراد شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران اپنی فیملی کے ہمراہ حادثہ کا شکار ہوئے، حادثے کے وقت ان کا بیٹا ابراہیم مراد گاڑی چلارہا تھا۔22 اکتوبر 1959ء کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی تدریس و تعلیم کے میدان میں گزشتہ 25سالہ خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔علاوہ ازیں معروف ماہر تعلیم کے انتقال پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔
نماز جنازہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ