نیب قانون میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کا اجلاس

30

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں نیب قانون میں اصلاحات کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں نیب قانون میں اصلاحات لانے اور اسے موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں اصلاحات کا مقصد قانون میں بہتری لا کر بدعنوانی کے بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات و تفتیش کو موثر بنانا ہے تاکہ غیرضروری ہراساں کیے جانے اور تفتیشی عمل کو متوازن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا اور عوامی حمایت بھی حاصل کی جائے گی۔ اس طرح احتساب کے قانون
کو موثر بناتے ہوئے نیب کو مزید طاقت ور ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے احتساب قانون سے کاروباری برادری کو مثبت پیغام دیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ نیب اور وزارت قانون احتساب کے معاملے میں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ نیب بھی پاکستان کی کاروباری برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری قانون و انصاف، ایف بی آر اوراٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بھی شرکت کی۔
ٹاسک فورس

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.