توہین عدالت کیس: عامر لیاقت پر 27 ستمبر کو فرد جرم عاید کی جائے گی

32

اسلام آباد (آن لائن) توہین عدالت کیس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر27 ستمبر کو فرد جرم عاید کی جائے گی۔ شاہ زیب خانزادہ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے عامر لیاقت کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کردیا‘ دوران سماعت عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرامز چلائے گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کیا ہم یہاں اپنی تذلیل کرانے کے
لیے بیٹھے ہیں‘ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ توہین عدالت کرکے معافی مانگ لی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ کیا فرد جرم عاید ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی رہا جا سکتا ہے۔ عامر لیاقت کے وکیل نے جواباً کہا کہ نہیں رہاجا سکتا۔
عامر لیاقت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ