موبائل ٹیکس وصولی:ا ٹارنی جنرل نے قانون سازی کیلیے مہلت مانگ لی

30

اسلام آباد (آن لائن) موبائل ٹیکس وصولیکیس میں اٹارنی جنرل نے قانون سازی کے لیے مہلت مانگ لی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے زاید ٹیکس وصولیوں کے خلاف لیے گئے ازخود نوٹس کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل کمپنیوں
کے ذریعے زاید ٹیکس وصولی روکنے کے لیے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ500 یا اس سے کم کا بیلنس استعمال کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عاید نہیں ہوتا‘ 500 سے زایدکا بیلنس استعمال کرنے والوں پر ٹیکس عاید ہوتا ہے‘ ہمیں قانون سازی کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.