دوران پرواز مسافر انتقال کرگیا

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹورنٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پیPK 784 میں عمر رسیدہ مسافرکا انتقال کرگیا ۔ دوران پرواز انتقال کر جانے والے مسافر کا نام جعفر امام اور عمر 80 سال تھی۔مذکورہ پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار تھی۔ اہل خانہ کے مطابق اگر پرواز بروقت کراچی پہنچ جاتی تو ان کی ملاقات ہوجاتی ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوران پرواز معمر مسافر جعفر امام کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ طیارے میں موجود ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فراہم
کی تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے ۔ انتقال کرجانے والے جعفر امام اکیلے سفر کر رہے تھے۔ پرواز کراچی پہنچنے پر میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ پی آئی اے کا جہاز پیرکو ٹورنٹو پہنچنے کے بعد فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا اور 23 گھنٹے تاخیرکے بعد کراچی پہنچا ۔
مسافر انتقال

Print Friendly, PDF & Email
حصہ