حدیدہ: یمنی فوج کی پیش قدمی‘ حوثی کمانڈر ہلاک

30

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبے حدیدہ میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے کئی ٹھکانوں کو واپس لے لیا۔ اس دوران سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی عسکری اور انسانی کمک کا نگراں کمانڈر ابو ہاشم بھی مارا گیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں کیلو 16 کے علاقے پر کنٹرول حاصل ہوجانے سے صنعا میں حوثیوں کے لیے افرادی قوت اور عسکری امداد منقطع ہو جائے گی۔ یمنی فوج کو اس دوران اتحادی طیاروں کی معاونت حاصل رہی اور جھڑپوں میں درجنوں جنگجو ہلاک و زخمی ہو ئے۔ علاقے پر مکمل کنٹرول کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے گرد گھیرا تنگ ہو جائے گا۔ عسکری بیانات کی روشنی میں کیلو 16کا معرکہ حدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کا رخ کرنے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ