روس اور چین کا ڈالرز کا استعمال کم کرنے پر اتفاق

36

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ روسی شہر وِلادی ووسٹوک میں منعقد ہونے والے معاشی فورم میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد پیوٹن کا کہنا تھا کہ فریقین باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ پیوٹن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں اور اس فیصلے سے بینکوں کو استحکام حاصل ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ