امریکی دھمکیوں پر عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل‘ ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

36

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت نے امریکا کو دھمکیاں دینے پر کرارا جواب دے دیا۔عدالت نے کہا کہ اسے 123رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے اور ماضی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی جنگی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں اسی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس کے علاہ انسانی حقوق سے منسلک تنظیموں نے بھی امریکی حکام کے بیان پر تنقید کی۔ ہیومن رائٹس واچ سے وابستہ لز ایونسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن کا بیان ان لوگوں کے لیے توہین کا باعث ہے، جو جنگی جرائم کا شکار بنے۔ شام، میانمر اور دیگر مقامات پر انسانوں کا قتل عام ظاہر کرتا ہے کہ آئی سی سی کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ