بھارت: بس گہری کھائی میں جا گری‘ 55 ہلاک

43

حیدر آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے جنوبی حصے میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ہندو زائرین کو ایک مندر سے واپس لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار بی راجے شام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے ہلاک شدگان کو نکال لیا ہے اور اب انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی عمل جاری ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ بس معروف ہندو مندر کونگاتو انجانیا سوامی سے واپس آ رہی تھی جب سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہا تھا ۔ اے ایف پی کے مطابق بھارت کی سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے سبب ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ