فلسطینی گاؤں کی ممکنہ مسماری‘ یورپی ممالک کا اسرائیل کو انتباہ

36

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی گاؤں خان الاحمر کو برباد کرنے سے باز رہے۔ فرانس، جرمنی، اسپین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ گاؤں کا تزویراتی محل وقوع مستقبل کی فلسطینی ریاست کے حصوں کو ملانے کے لیے اہم ہے۔ بیان کے مطابق گاؤں کے خاتمے اور نقل مکانی کے مقامی آبادی پر انتہائی خطرناک نتائج مرتّب ہوں گے۔ دوسری جانب مختلف فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کے ہاتھوں خان الاحمر کی مسماری روکنے کے لیے مزاحمت کااعلان کردیا۔رام اللہ کے مضافاتی علاقے البیرہ میں ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خان الاحمر کی مسماری روکنے کے لیے فلسطینی شہری مستقل بنیادوں پر قصبے میں موجود رہیں گے ، تاکہ صہیونی فوج کی کسی بھی یلغار کی صورت میں جوابی حکمت عملی اختیار کی جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ