بحری ناکا توڑنے کی کوشش فلسطینی کشتی پر اسرائیلی فائرنگ

33

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں بحری ناکا بندی توڑنے کی کوشش پر فلسطینی کشتی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غزہ کی بحری ناکابندی توڑنے کی یہ ساتویں کوشش تھی۔ اسرائیلی بحری فورس کی جنگی کشتیوں نے سمندر میں داخل ہونے والی فلسطینی کشتی پر فائرنگ کی اور فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ سمیت گولیاں بھی چلائیں۔
سعودی عرب اور روس میں خلائی تحقیق کا معاہدہ
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی کابینہ نے روس کے ساتھ خلا ئی تحقیقات کے میدان میں تعاون اور شعبے کے پُر امن مقاصد کے استعمال سے متعلق معاہدے کی منظوری دیدی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ایک حکم نامہ بھی تیارکیا گیا ہے۔ سعودی کابینہ کے بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں توانائی، صنعت اور معدنی دولت کے وز را سے مشاورت کے بعد ہی ماسکو حکومت کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔
فضائی کمپنیوں کو ایرانی حدود کے استعمال پر امریکی انتباہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے فضائی کمپنیوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ ایران کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران خبردار رہیں۔ واشنگٹن حکام کے مطابق دسمبر 2017ء میں ایک امریکی کمپنی کے شہری طیارے کی شناخت نہ ہونے پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی جانب سے روک لیا گیا تھا۔ ہدایات میں بتایا گیا کہ شامی تنازع کے حوالے سے عسکری سرگرمیاں بھی ایران کی فضائی حدود میں انجام پا رہی ہیں۔ایوی ایشن سروسز بیورو کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کے استعمال کے وقت امریکا اور ایران کے درمیان بگڑے تعلقات کو مدّ نظر رکھا جانا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ