ملک میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘جان شیر خان 

88

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کے شہرہ آفاق اسکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں اسکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گزشتہ روز ’سرکاری خبر رساں ادارے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر سکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے اسکواش کورٹ بنائے تاکہ جو گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے وہ تربیت حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ائیراسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ