آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

77

سڈنی(جسارت نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم مایہ ناز آل رانڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔حیران کن طور پر جارح مزاج آل رانڈر گلین میکسویل کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جب کہ 5 ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی جنہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ٹیسٹ کیپ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔گلین میکسویل نے ٹیم میں ایرون فنچ کو شامل کیے جانے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے مستحق تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ