سی اے ایس اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائینگے

55

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف دی ائرا سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلزآج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلزآج کھیلے جائینگے، سیمی فائنلز کل اور فائنل مقابلے 14 ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ