قائداعظم ٹرافی دوسرا مرحلہ ، این بی پی اور لاہور وائٹس کا میچ ڈرا

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی دوسرے مرحلے کے چوتھے روز کھیلے گئے میچ میں این بی پی اور لاہور ریجن وائٹس کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ این بی پی نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 48رنز بنائے۔ اس سے قبل لاہور ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 68رنز پرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایس این جی پی ایل نے اپنی پہلی اننگز میں 461رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ فاٹا ریجن نے جواب میں 266رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ فالوآن کے بعد دوسری اننگز143رنز پر ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ اس طرح ایس این جی پی ایل نے ایک اننگز اور52رنز سے میچ اپنے نام کرلیا۔پول بی میں کراچی ریجن وائٹس اور ایس ایس جی سی ایل کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ کراچی ریجن نے اپنی دوسری ااننگز میں 230رنز بنائے۔ اس سے قبل ایس ایس جی سی ایل نے اپنی پہلی اننگز میں 531رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے ملتان ریجن کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان ریجن نے اپنی دوسری اننگز میں 288رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔ واپڈا نے جواب میں 175رنز بناکر ملتان کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ تیسرے میچ میں پی ٹی وی نے لاہو ریجن بلوز کو 45رنز سے ہرادیا۔ پی ٹی وی نے اپنی دوسری اننگز میں 252رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی ۔ جواب میں لاہور ریجن بلوز دوسری اننگز میں 264رنز ہی بناسکی ۔ اس طرح پی ٹی وی نے میچ 45رنز سے جیت لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ