ؤم دفاع باکسنگ ٹورنامنٹ سندھ رینجرز نے 3 گولڈ میڈل حاصل کر لیے

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان رینجرز(سندھ)نے سونے کے 3 تمغے جیت لیے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام آل سندھ ڈیفنس ڈے آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 5 اور6 ستمبر2018ء کو لیاری میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے 8 ٹیموں بشمول پاکستان رینجرز (سندھ) کے 72 باکسرز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان رینجرز (سندھ) کی باکسنگ ٹیم نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپاہی فراز نے 64 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔اسطرح سپاہی خالد اصغر نے 69 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ اور سپاہی مصطفیٰ ترین نے 91 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔رینجرز کی طرف سے سپاہی عمران شاہ نے کوچ کے اور انسپکٹرعلی نواز مینجر کے فرائض سرانجام دئے۔ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ٹیم کو مبارک پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ