انگلینڈ نے بھارت کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر 5میچوں کی سیریز4-1سے اپنے نام کرلی

36

اوول (جسارت نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 118رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز 4-1سے اپنے نام کرلی۔ آخری میچ میں بھارتی ٹیم 464رنز ہدف کے تعاقب میں محض 345رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ محمد شامی اور جے جے بھورما بغیر رن بنائے پویلین لوٹے۔
ٹینس رینکنگ‘ نڈال اورراجررسابق پوزیشن پر برقرار‘نوویک تیسرے نمبر
پیرس (جسارت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال یو ایس اوپن نہ جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں، سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ3 درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ