ایکسپورٹ پروموشن زونز کو ہنگامی بنیادوں پر تکمیل تک پہنچایا جائے

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کی افادیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ نئی حکومت بننے کے بعدمختلف ممالک بشمول سعودی عرب، چین، امریکا اور ایران کے وفود کا پاکستان آنا ، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلی حکومتی حلقوں سے ملاقاتیں پاکستان کی بین الاقوامی امیج بلڈنگ میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گی اور تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی اور معاشی تعاون پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل کے حل میں اہم کردار اداکرے گی۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے سی پیک میں سوشل سیکٹر کی ترقیاتی اسکیمز بشمول صاف پانی، صحت، تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگ پاکستان میں معیار زندگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وسط ایشیا، یورپ، روس، ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت سے نہ صرف ملٹی بلین پراجیکٹ کی افادیت میں اضافہ ہوگا بلکہ خطہ کے تمام ممالک ترقی کریں گے ۔دوسرے ممالک کا سی پیک میں اشتراک پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، دوطرفہ تجارت ترقی کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ