پولیس چیف کا انقلابی تبدیلیاں لانے کا اعلان خوش آئند ہے، طارق ملک 

42

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنیدنقی نے کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ کی جانب سے محکمے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کاٹی کے صدر طارق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کی کاوشوں میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے محکمے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے اور ہم پوری توقع کرتے ہیں کہ فورس کی کارکردگی میں بہتری اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند برس قبل شہر میں لاقانونیت کا راج تھا، پاکستان رینجرز سندھ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے آج خوف کی وہ فضا ختم ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں، تاجروصنعت کار برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ طارق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، آج پاکستان جن معاشی دشواریوں کا سامنا کررہا ہے اس کے پیش نظر کراچی میں قانون کا نفاذ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے، یہ اسی صورت میں ممکن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ