مالی سال 2017-18سیلز ٹیکس کی مد میں 547 ارب روپے وصولی

33

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیونے گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی مد میں مالی سال 2016-17کی نسبت25فیصد افزائش سے547 ارب روپے وصول کیے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے زیرتبصرہ سال میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہواتھا۔ جولائی2017 کوخام تیل کی اوسط قیمت46.93ڈالر فی بیرل تھی جون2017 کے آخر میں بڑھ کر 73.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کا90فیصد کے لگ بھگ انحصار درآمدہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات بشمول خام تیل14ارب 43کروڑ روپے کاقیمتی ززرمبادلہ خرچ ہوا تھا جوپچھلے سال کے10 ارب 92کروڑ ڈالر کے مقابلے میں سال بہ سال کی نسبت32.10فیصد زائد تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ