51

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطا ملک نے کہا ہے کہ پچھلے بیس سال سے جاری بزنس مین گروپ کی عوامی خدمت پالیسی کے باعث انشاء اللہ اس سال کراچی چیمبر میں ہونے والے انتخابات میں ہمیں بھرپور کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ کراچی شہر کی پوری تاجر برادری یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ جس نیک نیتی اور محنت سے بی ایم جی نے مسائل کے حل کے لیے تاجروں و صنعتکاروں کی خدمت کی کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔مفسر ملک نے کہا کہ بی ایم جی کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے کراچی چیمبر جو 1998 میں شدید مالی بحران کا شکار تھا اور بینکوں کے قرضوں پر چلتا تھا اسے ایک فعال اور خود مختار ادارہ بنا دیا گیا جسے نہ صرف ملک کا سب سے بڑا چیمبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ اس کا شمار دنیا کے آٹھ بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ چند عناصر کی جانب سے یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ کے سی سی آئی کے عہدیداران کوفیصلے کرنے کے کوئی اختیارات حاصل نہیں جو سراسر غلط اور بے بنیاد الزام ہے۔ میں کراچی چیمبر کے صدر کی حیثیت سے اس قسم کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ پچھلے بیس سال کے دوران کراچی چیمبر کے جتنے بھی صدور رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ اُن سب کا بھی یہی موقف ہوگا جو میرا ہے کہ ہم بزنس مین گروپ سے تعلق رکھنے والے کے سی سی آئی کے عہدیداران کو کراچی چیمبرکے امور چلانے کے مکمل اختیارات حاصل رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ