دراز کی سالانہ سیلر سمٹ کا کراچی اور لاہور میں انعقاد

32

کراچی( اسٹاف رپورٹر)دراز نے اپنی سالانہ سیلر سمٹ کراچی اور لاہور میں منعقد کی جس میں تبدیلی کی اہمیت کے متعدد اعلانات کیے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بجارکے میکلسن نے فروخت کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے مارکیٹ پلیس سیلرز کو نئے اور اعلیٰ درجے کے نظاموں تک رسائی دینے اور اپنی کامیابی کے حصول کے لیے بااختیار کرنے کی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ نیا نظام چین کی ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس نے مئی 2018ء میں دراز کو حاصل کیا۔ سیلر سمٹ میں فروخت کنندگان اور صارفین کے لیے اہم پیشرفت شامل ہے جس کے مطابق 29 ستمبر کو شروع ہونے والے نئے سیلر سینٹر میں دراز پر فروخت کنندگان کو اپنے آن لائن کاروبار کی مکمل ملکیت حاصل ہوگی۔ نظام میں ایک جدید پرفارمنس کنٹرول سسٹم بھی شامل ہے جو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے فروخت کنندگان کو فروغ دینے اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔صارفین کے لیے بہت سی نئی خصوصیات اور نمایاں طور پر بہتر نئی دراز ایپلی کیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ