اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر125روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر125روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے اور قیمت فروخت 124.30 روپے پر بدستور برقرارر ہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.30روپے سے بڑھ کر124.50روپے اور قیمت فروخت 124.60 روپے سے بڑھ کر125روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.05روپے کا اضافہ ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ