چائے کی قومی درآمدات میں 12.7فیصد کا اضافہ

30

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )2018 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 12.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 51.7ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017 کے دوران درآمدات کا حجم 45.9ملین ڈالر رہا تھا۔پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017 کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 5.8 ملین ڈالر یعنی 12.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سالانہ 80 ملین ا سکوائر فٹ ٹائلز درآمد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرامکس ٹائلز تیار کرنے والی مقامی صنعت 50 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے جن میں 80 تا 85 فیصد افرادی قوت غیرہنرمند ہے۔شبیر ٹائلز کے سی ای او مسعود جعفری نے کہا ہے کہ ٹائلز کی مقامی ضروریات کے 40 فیصد کے مساوی ٹائلز درآمد کی جاتی ہیں اور کی جاتی ہیں جن میں سے 28 فیصد ٹائلز چین سے درآمد کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایران سے اسمگل کی جانے والی ٹائلوں کا حصہ 13فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائلز کی مقامی ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے تقریبا 60 فیصد پیداوار اندرون ملک سے حاصل کی جا رہی ہے۔
پاک قطر جنرل تکافل نے 250ملین کا کلیم اداکیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے انڈس اسپتال کو 250ملین روپے کا کلیم ادا کردیا ہے۔ یہ کلیم انڈس اسپتال کراچی کو آگ لگنے کے واقعہ کے نتیجے میں ادا کیا گیا ہے۔ کلیم کا چیک پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی سی ای او ثاقب ذیشان نے انڈس اسپتال کے فنانس ڈائریکٹر احسن طارق کو پیش کیا۔پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی سی ای او ثاقب ذیشان نے اس موقع پر کہا کہ پاک قطر تکافل کے ذریعے معاشرے کے مختلف لوگوں اور اداروں کو مالیاتی تحفظ فراہم کررہا ہے۔
رٹبا کے وفد کی پی ٹی بی اے کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(کامرس نیوز)پاکستان ٹیکس بار اسوسی ایشن (پی ٹی بی اے)کا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (رِٹبا)سمیت بائیس زیلی تنظیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ، اخراجات کی منظو ری لی گئی اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔رِٹبا کی نمائندگی ٹیکس امور کے ماہراور پی ٹی بی اے کے نائب صدر محمد وحید حیدر نے کی جبکہ اس میں رِٹبا کے سابق صدر اعجاز حسین راٹھور، جائنٹ سیکرٹری صوفیہ اختراور، محمود سعیدنے بھی شرکت کی ۔
پام آئل کی ملکی درآمدات میں 13.2فیصد کا اضافہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 13.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے دوران 13.8 ملین ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا ہے جبکہ جولائی 2017 کے دوران درآمدات کا حجم 12.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017 کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 1.6ملین ڈالر یعنی 13فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی اور عمران اسماعیل کومبارکباد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سرپرستِ اعلیٰ ، کیپٹن اے معیز خان ، صدر شاہد صابر اور ممبران منیجنگ کمیٹی نے ڈاکٹرعارف علوی کو پاکستان کا 13 واں صدر اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ منتخب ہونے اور منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔نکاٹی کے عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ جو وعدے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صنعتی ترقی کے فروغ اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے کیے ہیں وہ پورے ہوں گے، تاکہ پاکستان میں صنعتی ترقی کو دوام حاصل ہو۔
بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ ماہ ہوگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چین کے شہرگوانگ زو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ ماہ ہوگی۔کینٹن فئیرکے تیسرے مرحلے میں چائناامپورٹ اینڈایکسپورٹ فئیر کے نام سے بین الاقوامی نمائش میں ان ڈورو آوٹ ڈورکھلیوں کاسامان اوردیگرمتعلقہ مصنوعات، ہاؤس ہولڈٹریننگ آلات،ا سپورٹس نیٹس ، واٹر اورکھیلوں کادیگر سامان اورمصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کے لیے 2لاکھ88ہزارروپے کی فیس مقررکی تھی۔ نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ