وزیراعظم ہاؤس کی8بھینسوں اور 4ہیلی کاپٹر زکی نیلامی کا بھی فیصلہ

130

اسلام آباد( آن لائن )حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8بھینسیں اور 4ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجود 4ہیلی کاپٹرز کسی کے زیراستعمال نہیں اس لیے اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد چاروں ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کیے جائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے زیراستعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر 33گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں 17ستمبر کی صبح 10بجے گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں8جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں ،دیگر گاڑیوں میں16ٹویوٹا کرولا، 3سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی شامل ہے۔
نیلامی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ