وفاقی کابینہ کے 6 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، تعداد 28ہوگئی

60

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے 6 وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں کابینہ کے ارکان کے ہمراہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزرا کے عہدے کا حلف اٹھانے والوں میں علی محمد مہر، عمر ایوب
اور علی حیدر زیدی شامل ہیں جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والے وزرا اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گاجب کہ جیکب آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ،سابق قائم مقام صدر و سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو وزیر مملکت کا عہدہ دیے جانے پر ناراض ہوکر حلف اٹھائے بغیر کراچی چلے گئے۔ میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔6وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28ہوگئی ہے جس میں 5مشیر بھی شامل ہیں۔
نئے ارکان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ