اہم خبریں

101

 

مشترکہ مفادات کونسل کا آج
ہونے والا اجلاس 24 ستمبر کو ہوگا
اسلام آباد (صباح نیوز) مشترکہ مفادات کونسل کا آج (بدھ) ہونے والا پہلا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس دوبارہ 24 ستمبر کو ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کرنے کی سرکاری سطح پر کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم نجی ٹی وی
کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارتوں کی جانب سے صوبوں سے متعلق امور کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔
مشترکہ مفادات کونسل

افغان صوبے ننگر ہار میں خود کش حملہ،
30 افراد ہلاک ،50سے زائد زخمی
ننگر ہار (آن لائن) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آورنے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر
خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
خودکش حملہ

کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے ایس ایف نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے مسافر سے کروڑوں روپے
مالیت کا 7 کلو گرام سونابرآمد کرلیا۔رپورٹ کے مطابق فرحان نامی مسافرغیر ملکی پروازای کے606سے دبئی سے کراچی پہنچا تھااور کراچی سے غیر ملکی ائرلائن سے دوحہ جارہا تھا۔مسافر کے سامان کی جب تلاشی لی گئی تو ٹرالی بیگوں میں سونا چھپا رکھا تھا جس میں چوڑیاں ،کنگن اور سونے کی اینٹیں شامل تھیں مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

سراج الحق‘ لیاقت بلوچ کا کلثوم نواز
کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جما عت اسلامی کے دیگر رہنماؤں نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی
وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے خاندان اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف آمریت کے خلاف بھر پور تحریک چلائی اور مسلم لیگ نون کی اس وقت قیادت کی جب ان کے پورے خاندان کو ملک بدر کردیا گیا تھا ۔
اظہار تعزیت

ماہ ستمبر میں روزمرہ استعمال کی
اشیا کی قیمتیں20 فیصدبڑھ گئیں
اسلام آباد (آن لائن) رواں ماہ کے پہلے 10 دنوں میں روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،ماہ
ستمبرلایا مہنگائی کا نیا طوفان، نجی کمپنیوں کے من مانے داموں کے سبب عوام پریشان ہو گئے۔ خشک دودھ کی قیمت میں 100فی کلو، چینی 4 روپے مہنگی، واشنگ پاڈر، شیمپو، صابن اور ڈائپرز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
قیمتیں بڑھ گئیں

وزیر اعظم عمران خان اپناپہلا
اہم دورہ سعودی عرب کا کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان آئندہ2روز میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جہاں پر وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ2روز تک وزیراعظم عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دیدی جائے گی،عمران خان دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.