ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کر دیا ،صدر، وزیراعظم

102

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈا کٹرعارف علوی اور وز یر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج قومی سطح پر ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق، برداشت، مذہبی رواداری، ڈائیلاگ پر مبنی سوچ، محبت و اخوت، مفاہمتی عمل اور اچھے و برے میں فرق کرنے والی صلاحیت پر مبنی اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے کی
ضرورت ہے۔نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پرصدر،وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ہے، بہت جلد ہم اپنی ترقی کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،ہمیں بلاوجہ کے تعصبات کو خیرباد کہہ کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے ۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج اسلامی کیلنڈر کے سال 1440ھ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہل اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔ آمین۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی سال کے آغاز کے بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہل اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دعا کرتا ہوں کہ یہ سال امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔ آمین۔
صدر، وزیراعظم

Print Friendly, PDF & Email
حصہ