عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

121

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت شیڈول میں ردوبدل کے تحت نومنتخب صدر عارف علوی کل جمعرات کو مجلس شوریٰ سے خطاب کریں گے، صدارتی خطاب کی تیاریاں تیز کردیں گئیں ،اعلیٰ عسکری قیادت بھی نومنتخب صدر کا مجلس شوریٰ سے پہلا خطاب سننے کے لیے پارلیمنٹ
آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدرعارف علوی 13ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور طرز حکومت کے سلسلے میں رہنما اصول بیان کریں گے ۔ عارف علوی کا بحیثیت مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب ہوگا۔ صدارتی خطاب سے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا اور 14 ستمبر جمعہ سے قومی اسمبلی کا باقاعدہ سیشن شروع ہوگا۔ صدر کا خطاب سننے کیلئے اعلیٰ سیاسی شخصیات غیر ملکی سفراء کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود ہوگی ۔ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس بار منفرد صدارتی خطاب ہوگا اور بہتر اور صاف شفاف طرز حکمرانی کے سلسلے میں صدر مملکت رہنما اصولوں کے سلسلے میں اہم اعلان کرسکتے ہیں۔ روایات سے ہٹ کر صدارتی خطاب ہوگا۔ نومنتخب صدر عارف علوی اس حوالے سے نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔
عارف علوی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ