کنٹرول لائن پرفائرنگ سے شہری کی شہادت،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

73

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے کنٹرول لائن کے خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 10ستمبر کوکنٹرول لائن پرخنجر سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل
(جنوبی ایشیاو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے منگل کو قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انتہائی ضبط و تحمل کے باوجود بھارت کی طرف سے بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے اور یہ تذویراتی غلط فہمیوں کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔
کنٹرول لائن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ