کم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگا دی گئی

316

لاہور: ہائیکورٹ نے کم عمروں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کم عمروں کے گاڑی چلانے پر پابندی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کم عمر والے موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے۔

عدالت نے اپنے حکم کی روشنی میں ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے والدین سے پہلے مرحلے میں بیان حلفی لینے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی حکم دیا کہ حلف نامے کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ