وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے

168

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے غیرملکی دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب جائیں گے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔البتہ ابھی ان کے اس دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

فواد چودھری نے بتایا ہے کہ ان کے اس دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کریں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ